سابق سی آئی اے سربراہ مائیک پومپیو کی ایران معاہدے پر تنقید

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیک پومپیو نے ایران معاہدے پر تنقید کی ہے۔

ایک بیان میں مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ معاہدہ بظاہر وینڈی شرمین، رابرٹ مالی، بین روڈز کی سوچ کے مطابق دکھائی دیتا ہے، ان کا اشارہ اوباما دور کے ان امریکی عہدیداروں کی طرف تھا جو ایران کے جوہری معاہدے کی تیاری میں شامل رہے۔

اوباما دور کے اس معاہدے کو ٹرمپ انتظامیہ نے ختم کر دیا تھا، مائیک پومپیو نے مزید کہا یہ معاہدہ امریکہ فرسٹ کے اصول کے مطابق نہیں، یہ ایران کے انقلابی گارڈز کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں