ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، امن کمیٹی کے 4 ارکان جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں شرپسندوں نے فائرنگ کر کے امن کمیٹی کے 4 ارکان قتل کر دیئے۔

پولیس کے مطابق کلاچی کے گاؤں اٹل شریف میں نامعلوم افراد نے گھات لگا کر امن کمیٹی کے ارکان پر فائرنگ کی، چار ارکان جاں بحق ہو گئے۔

حکام کے مطابق علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں