واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

نیو یارک: (ویب ڈیسک) انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ آئی فون صارفین کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے جس سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ کون آن لائن ہے اور کون حال ہی میں ایکٹیو تھا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو ایک ہی جگہ پر اپنے آن لائن کانٹیکٹس دکھائے گا۔

اس وقت واٹس ایپ پر کسی شخص کا آن لائن سٹیٹس دیکھنے کے لیے ہر چیٹ الگ سے کھولنی پڑتی ہے، جہاں اوپر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سامنے والا ’آن لائن‘ ہے یا آخری بار کب ایکٹیو تھا۔

مگر اب واٹس ایپ اس جھنجھٹ کو ختم کرنے جا رہا ہے اور ایک خصوصی ’کانٹیکٹس حب‘ متعارف کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس تحت سب سے اوپر فیورٹ کانٹیکٹس دکھائی دیں گے، اس کے بعد وہ لوگ نظر آئیں گے جو اس وقت آن لائن ہوں جبکہ نیچے حال ہی میں ایکٹیو رہنے والے کانٹیکٹس کی فہرست ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا سیکشن واٹس ایپ کی سیٹنگز میں دستیاب ہوگا۔

البتہ، پرائیویسی کے موجودہ اصول برقرار رہیں گے یعنی صرف وہی صارف دوسروں کا آن لائن سٹیٹس دیکھ سکیں گے جو اپنا اسٹیٹس بھی دوسروں کو دکھانے کی اجازت دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں