ثالثی کوششوں پر پاکستان، خلیجی ممالک، ترکیہ اور مصر کو سراہتے ہیں: ملائیشیا

کوالالمپور: (دنیا نیوز) ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ ایران امریکا تنازع میں ثالثی کوششوں پر پاکستان، خلیجی ممالک، ترکیہ اور مصر کو سراہتے ہیں۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ایکس پر لکھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان فریم ورک معاہدے سے متعلق بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی بھی ممکنہ معاہدے کا حصہ ہے۔

انور ابراہیم نے کہا کہ مغربی ایشیا کے رہنماؤں سے حوصلہ افزا اشارے موصول ہوئے ہیں، ثالثی کی کوششوں پر خلیجی ممالک،پاکستان،ترکیہ اور مصر کے کردار کو سراہتے ہیں، فریقین کو موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جامع معاہدے کی طرف بڑھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ خطے میں جنگ بندی کو مستحکم اور سمندری راستوں کو محفوظ بنائے گا، خطے میں پائیدار امن کے لیے ہر کثیرالجہتی کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں