پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے بیٹنگ کوچ کی تلاش شروع کردی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے لیے بیٹنگ کوچ کی تلاش شروع کر دی، اس سلسلے میں اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اشتہار کے مطابق امیدوار کے پاس کم از کم لیول ٹو کوچنگ سرٹیفکیشن اور 5 سال کا بطور کوچ تجربہ لازمی ہے، امیدوار کو جدید بیٹنگ تکنیک، گیم اینالیسز اور پلیئر ڈیولپمنٹ پر عبور ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ عالمی معیار کے مطابق کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچنے اور بہتر بنانے کے نظام سے آگاہی بھی لازمی قرار دی گئی ہے، پی سی بی نے مضبوط انتظامی صلاحیتوں، مؤثر کمیونیکیشن اور کمپیوٹر لٹریسی کو بنیادی تقاضوں میں شامل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ عہدہ پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے لیے ہوگا، کوچ حنیف ملک کی مدت ملازمت آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ختم ہو جائے گی، درخواستیں 7 جون شام 5 بجے تک جمع کروائی سکتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں