خبردار! غیرقانونی سم اجراء کی روک تھام کیلئے نگرانی مزید سخت

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیرقانونی سم اجراء کی روک تھام کیلئے نگرانی مزید سخت کردی۔

پی ٹی اے نے سم اپنے نام سے ہٹانے کی مدت 60 دن سے بڑھا کر 365 دن کر دی جبکہ فعال ہونے والی نئی سم کو ایک سال سے پہلے اپنے نام سے ہٹانا ممکن نہیں ہوگا۔

اتھارٹی حکام نے ہدایت کی ہے کہ سم کے اجرا کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کے دوران احتیاط سے کام لیں، صارفین شناخت کے تحفظ کیلیے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد باقاعدگی سے چیک کریں۔

دوسری جانب پی ٹی اے کی جانب سے اعلامیے بھی جاری کیا گیا جس میں خبردار کیا گیا کہ اگر کسی غیرمجاز یا مشکوک سم رجسٹریشن کا علم ہو تو فوری طور پر متعلقہ موبائل آپریٹر کو اطلاع دیں، احتیاط برتیں اور شناختی کارڈ پر صرف اپنے ہی زیراستعمال سمز رجسٹرڈ کرائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں