شکارپور: پنجاب سے خواتین کو ورغلا کر فروخت کرنے والے گروہ گرفتار
شکارپور: (دنیا نیوز) پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے خواتین کو ورغلا کر فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے خواتین کی خرید و فروخت اور انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں ایک مرد اور 5 عورتیں شامل ہیں، ملزمان سے موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملزم عاشق جتوئی پنجاب کے مختلف شہروں سے خواتین لا کر انہیں فروخت کرتا ہے، ملزمان کا یہ مضبوط گروہ خواتین کو ورغلا کر ان کی خرید و فروخت مختلف شہروں اور دیہاتوں میں کرتا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ اطلاع پر تھانہ نیو فوجداری پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔