ایران، امریکا ممکنہ ابتدائی معاہدے کو اسلام آباد اعلامیہ کا نام دیا جائیگا: عرب میڈیا

ریاض: (دنیا نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ ابتدائی معاہدے کو اسلام آباد اعلامیہ کا نام دیا جائے گا۔

سعودی نشریاتی ادارے العربیہ کے مطابق پاکستان مفاہمتی یادداشت کے اعلان میں بھی اہم کردار ادا کرے گا، مفاہمتی یادداشت بعد میں حتمی معاہدے سے متعلق تفصیلی مذاکرات کی بنیاد بنے گی۔

العربیہ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور پانچ جون کو ہونے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں