فاروق ستار کے پیپلزپارٹی پر وار، بلاول بھٹو کی تقریر پر شدید تنقید
کراچی: (دنیا نیوز) رہنما ایم کیوایم فاروق ستار نے پیپلزپارٹی پر الفاظی کے وار کر دیئے۔
رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے سرجانی ٹاؤن کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کی گفتگو سنی تو لگا کوئی پریشان حال رہنما بات کر رہا ہے، مراعات یافتہ طبقے کیلئے ایک شاہراہ بنا کر اتنا پھیل رہے ہو، کیا اٹھارہ سال کے احتساب سے بچ جاؤ گے۔
فاروق ستار نے کہا کہ قالین کے نیچے دبی نیب کی فائلیں باہر آئیں گی، اربوں کا حساب دینا ہوگا، یونیورسٹی روڈ کا منصوبہ اسی ارب سے ایک سو دس ارب کا کیوں ہوگیا؟ یہ ریڈ لائن پیپلزپارٹی کی ڈیڈ لائن بنے گی۔