سرفراز بگٹی کی گورنر بلوچستان سے ملاقات ،عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

کوئٹہ: (دنیا نیوز) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماوٴں نے اس موقع پر عیدالاضحیٰ کے پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے اتحاد، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں امن، ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

ملاقات میں عوامی مسائل کے حل، بہتر طرز حکمرانی اور بلوچستان کی ترقی کیلئے باہمی تعاون کو مزید موٴثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں