بھارتی ریاست منی پورمیں حالات مزید خراب، قابض بھارتی فوج اور عوام آمنے سامنے

نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی حکومت کی نااہلی اور بھارتی فوج کی موجودگی کے باعث منی پورمیں حالات ہرگزرتے دن کیساتھ خراب ہورہے ہیں۔

بھارت کے اپنے جریدہ انڈیا ٹوڈے نے منی پورمیں بھارتی سکیورٹی فورسز کے مظالم کو بے نقاب کردیا۔

منی پورمیں بھارتی فوج کی نئی چوکی کیخلاف احتجاج کے دوران آسام رائفلز کی فائرنگ سے خواتین سمیت 4 مظاہرین زخمی ہوگئے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق آسام رائفلز کی اس پرتشدد کارروائی کے بعد ضلع اوکھرول میں حالات مزید خراب ہوگئے، مقامی افراد کے مطابق آسام رائفلز نے انتظامیہ کو اعتماد میں لیے بغیر نئی چوکی قائم کرنے کی کوشش کی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی اورمظاہرین پرلاٹھی چارج کیا، مظاہرے میں شریک افراد نے آسام رائفلز کی چوکی کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں