پی سی بی لیول ٹو کوچنگ کورس، 29 شرکا نے جدید تکنیکی تربیت حاصل کی

لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی لیول ٹو کوچنگ کورس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اختتام پذیر ہو گیا۔

6 روزہ کوچنگ کورس میں 29 شرکاء نے جدید کوچنگ تکنیکوں کی تربیت حاصل کی، کورس میں جدید بیٹنگ تکنیک، حکمتِ عملی اور کھیل کے تکنیکی پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

شرکاء کو سپورٹس سائیکالوجی، بایومکینکس اور ایتھلیٹ مینجمنٹ کے حوالے سے بھی تربیت دی گئی، ٹیسٹ کرکٹرز آصف آفریدی، فخر زمان اور عثمان خان شنواری نے کورس میں شرکت کی۔

پاکستان کے انٹرنیشنل کرکٹر حسین طلعت بھی لیول ٹو کوچنگ کورس کا حصہ رہے۔

ہیڈ آف کوچ ایجوکیشن اور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ شاہد اسلم کے مطابق لیول ٹو کورس مکمل کرنے والے شرکاء کے لیے چھ ماہ کا پوسٹ کورس پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

شاہد اسلم نے کہا کہ کورس کے دوران شرکاء کو پلاننگ، بائیومکینکس، فٹنس اور سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کے شعبوں میں تربیت دی گئیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں