کل ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں موسم بارے پیش گوئی کر دی۔

رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ 9 سے 12 جون کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں کے درجہ حرارت میں بتدریج اضا فہ متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیریں علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ، نور پور تھل، دادو 48، اوکاڑہ، بھکر، جیکب آباد، سکھر، روہڑی، خیرپور، تربت، موہنج دڑو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں 40 سینٹی گریڈ، نوکنڈی 46، بہاولپور، ملتان 45، ڈی جی خان 46، سرگودھا، ساہیوال 44، لاہور، فیصل آباد 43، حیدر آباد 41، سکھر 46، نوابشاہ 46، ڈی آئی خان 44، پشاور 42، بنوں 43، مظفر آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں