قومی بچت سکیموں پر شرح منافع کیلئے نئے ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: (دنیا نیوز) قومی بچت سکیموں پر شرح منافع کیلئے نئے پرافٹ ریٹس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

قومی بچت نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولرانکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12.24 فیصد اور خصوصی بچت اکاؤنٹس پر منافع کی اوسطاً شرح 12.4 فیصد مقرر ہے۔

اِسی طرح بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹ پر منافع کی نئی شرح 13.20 فیصد برقرار رکھا گیا، پنشنرز بینیفیٹس اکائونٹس پر شرح منافع 13.20 فیصد، شہدا کی فیملی کیلئے ویلفیئر اکاؤنٹس پر شرح منافع بھی 13.20 فیصد مقرر کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفیکیٹس پر 3 ماہ، 6 ماہ اور ایک سال کیلئے منافع میں اضافہ کیا گیا، شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفیکیٹس پر 3 ماہ کیلئے 11.4 فیصد منافع ملے گا۔

شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفیکیٹس پر 6 ماہ کیلئے 11.66 فیصد جب کہ 1 سال کیلئے 11.77 فیصد منافع ملے گا اور سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹس پر منافع کی شرح میں بھی ردوبدل کیا گیا۔

سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پر 1 سال کیلئے منافع کی شرح 11.88 فیصد، سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پر 2 سال کیلئے منافع کی شرح 11.88 فیصد مقرر ہے،1 سال سے 10 سال تک کے تمام ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکیٹس پر منافع میں بھی اضافہ کیا۔

قومی بچت نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ نیشنل سیونگ اکاؤنٹس پر فائلرز کیلئے 15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس، نیشنل سیونگ اکاؤنٹس پر نان فائلرز کیلئے 35 فیصد سے کم ہو کر 30 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگے گا، نیشنل سیونگ اکاؤنٹس پر 2.50 فیصد سے زکوة کی کٹوتی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں