ایرانیوں نے ہمارا ہیلی کاپٹر گرایا، امریکا کو اس کا جواب دینا چاہئے: ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امریکی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی تصدیق کر دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو ہیلی کاپٹر پر ہونے والے حملے کا جواب دینا چاہئے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانیوں نے ہمارے انتہائی جدید اپاچی ہیلی کاپٹروں میں سے ایک کو مار گرایا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کے دوران مار گرایا گیا، ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ سوار تھے، دونوں محفوظ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں