آزاد کشمیر میں ریاست مخالف ایجنڈے کے خلاف پوری قوت سے قانو ن نافذ کریں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ریاست مخالف ایجنڈا کے خلاف پوری قوت سے قانو ن نافذ کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ’ ایکس‘ پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اِس وقت جب انتخابات قریب ہیں اختلافی مسائل کو عوام کی عدالت میں لے جانا عین جمہوری سوچ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جو لوگ عوامی رائے کی بجائے قتل و غارت کے ذریعے اپنی رائے و سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں اُن کے مقاصد کچھ اور ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پولیس اور سکیورٹی عملے کو شہید کیا گیا اور لاشوں کی بے حرمتی کی گئی، اس سے ایک بات ظاہر ہے کہ یہ عناصر عوام کی رائے یعنی انتخابات کا رستہ نہیں اختیار کرنا چاہتے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگر کوئی قانون سے ماوراء ریاست مخالف ایجنڈا تشدد مسلط کرنا چاہتا ہے تو ریاست پوری قوت کے ساتھ قانون کو نافذ کرے گی، ریاست کشمیری عوام کو اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرنے کا موقع دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں