کورونا کے باعث فٹبال چیمپئنز لیگ کا فائنل استبول سے پورٹو منتقل

کھیل

لندن: (ویب ڈیسک) کورونا نے کھیلوں پر ایک اور وار کر دیا، وبائی وائرس کے باعث فٹبال مداحوں کی برطانیہ سے ترکی سفری مشکلات کے باعث رواں ماہ شیڈول چیمپئنز لیگ کا فائنل استبول سے پورٹو منتقل کر دیا گیا۔

انگلش میڈیا کے مطابق وبائی وائرس کے باعث فٹبال چیمپئنز لیگ کا فائنل استبول سے پورٹو منتقل کر دیا گیا، بتایا گیا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے فٹبال مداح برطانیہ سے ترکی سفر نہیں کر سکتے اس لیے رواں ماہ ہونے والے سپر میگا ایونٹ کا وینیو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

چیمپئنز لیگ کا فیصلہ کن معرکہ 29 تاریخ کو مانچسٹر سٹی اور چیلسی کے درمیان ہو گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں