24ویں ایشین تائیکوانڈو، بیروت اوپن کیلئے قومی سکواڈ روانہ

کھیل

کراچی: (دنیا نیوز) 24ویں ایشین تائیکوانڈوچیمپئین شپ اور بیروت اوپن میں شرکت کیلئے قومی تائیکوانڈو اسکواڈ کراچی سے بیروت روانہ ہوگیا۔

پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے مطابق 13 جون کو بیروت میں ہونے والی ایشین تائیکوانڈو جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی عمرسعیداورمرتضی بنگش کریں گے جبکہ قومی ٹیم 14 جون کو کھیلے جانے والے تائیکوانڈو پومزے ایونٹ میں حصہ لے گی۔

ایشین تائیکوانڈو چیمپئین 16 تا 18 جون تک کھیلی جائے گی دوسری ایونٹ بیروت اوپن کے مقابلے 19 تا 21 جون تک منعقد ہوں گے، پاکستانی ٹیم بیروت پہنچنے کے بعد اپنے ٹریننگ سیشن کا أغازکریں گے۔۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں