اولمپکس 2020: آسٹریلیا اور برطانیہ نے سائیکلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

کھیل

ٹوکیو: (دنیا نیوز) اولمپک گیمز میں آسٹریلیا اور برطانیہ نے سائیکلنگ ایونٹ میں طلائی تمغے جیت لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اولمپکس کے رنگا رنگ مقابلے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہیں۔

مینز سائیکلنگ بی ایم ایکس فری سٹائل کے فائنل مقابلوں میں آسٹریلیا کے لوگان مارٹن نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سونے کا تمغہ جیت لیا، کولمبیا کے ڈینیئل ڈیرس نے چاندی اور برطانیہ کے ڈیکلین بروکس نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ویمنز کے فائنل میں برطانیہ کی شارلٹ ورتھنگٹن نے سونے کا تمغہ جیتا، امریکا کی ہیناں رابرٹس نے سلور اور سوئٹزرلینڈ کی نکیتا ڈکاروز نے برانز میڈل حاصل کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں