ٹوکیو اولمپکس: میڈل دوڑ میں چین کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ مضبوط

کھیل

ٹوکیو: (دنیا نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں سکیٹ بورڈنگ، دس کلومیٹر ویمن سوئمنگ، رکاوٹ دوڑ، ویٹ لفٹنگ اور والی بال میں پھرتی، مہارت اور جیت کے کمال جذبے دیکھے گئے۔ میڈل دوڑ میں چین کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ مضبوط ہو گیا۔ امریکا دوسرے اور جاپان بدستور تیسرے نمبر پر برطانیہ نے آسٹریلیا سے چوتھی پوزیشن چھین لی۔

تفصیل کے مطابق جاپان میں کھیلوں کے زبردست ایکشن جاری ہیں۔ سکیٹ بورڈنگ میں جاپان اور برطانیہ کی ایتھلیٹس کی شاندار پرفارمنسز نظر آئی۔ دس کلومیٹر کی ویمن میراتھن سوئمنگ میں برازیل نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

مینز رکاوٹ دوڑ میں بھی زبردست ایکشن دیکھنے میں آیا۔ سو میٹر مینز دوڑ میں کینیڈین رنر گولڈ میڈلسٹ بنے۔ لانگ جمپ میں بھی کینیڈین ایتھلیٹ سب سے آگے رہے۔

شارٹ پُٹ میں گولہ دور پھینکنے کی کمال مہارت اور طاقت کا مظاہرہ دیکھا گیا۔ ویٹ لفٹنگ میں ناکامی کے بعد کامیابی کی خوشی دیدنی تھی۔

ویمن ہیپٹاتھلان میں اونچا جمپ لگا کر کامیابی سے ہدف عبور کرنے میں بیلجئم کی تھیام نیفیساٹو نے کامیابی اپنے نام کی۔

ویمن والی بال میں برازیلی نے آر او سی کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ مینز بیچ والی بال لیٹویا نے برازیل کو شکست دے دی۔ کھیلوں کے عالمی مقابلے آٹھ اگست تک جاری رہیں گے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں