برازیلین جیو جوٹسو چیمپئن شپ، پاکستانی امریکن نوجوان نے گولڈ میڈل جیت لیا

کھیل

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں ہونے والی برازیلین جیو جوٹسو چیمپئن شپ میں پاکستانی امریکن نوجوان کیدن ملک نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

مارشل آرٹس کے سالانہ برازیلین جیو جوٹسو چیمپئن شپ مقابلوں میں دنیا بھر سے جیو جوٹسو کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ بارہ سالہ کیدن ملک گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

کیدن ملک نے اپنی کٹیگری کے تمام مقابلے جیت لیے اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ کیدن ملک کی شاندار پرفارمنس اور جیت پر خوشی کی لہر دوڑ گئی، مبارکبادی پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں