جرمنی میں ہونےو الے انٹرنیشنل موٹر شو کے خلاف سائیکلنگ کرنے والوں کا احتجاج

کھیل

میونخ: (دنیا نیوز) جرمنی میں ہونے والے انٹرنیشنل موٹر شو کے خلاف سائیکلنگ کرنے والوں نے احتجاج کیا۔

جرمن شہر میونخ میں ہزاروں افراد جمع ہو گئے اورانٹرنیشنل موٹر شو منعقد کرنے والوں کے خلاف مظاہرہ کیا، لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگا رہے تھے، پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں چند افراد زخمی بھی ہو گئے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ آٹو کمپنیوں کی مقابلہ بازی کرہ ارض کے ماحول کی بربادی کا باعث بن رہی ہے۔ لوگوں کو آنے جانے کے لیے سائیکل کا استعمال کرنا چاہیے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں