نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ، دو سو سے زائد کھلاڑی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے

کھیل

کوئٹہ : (دنیا نیوز) کوئٹہ میں نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور مختلف محکموں کی ٹیموں کے دو سو سے زائد کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے۔

کوئٹہ میں سجایا گیا تین روزہ چیف منسٹر بلوچستان نیشنل کک باکسنگ چیمپین شپ کا میلہ جس میں بلوچستان، پنجاب، سندھ، کے پی کے، گلگت بلتستان، پولیس ، واپڈا اور دیگر محکموں کی ٹیمیں شریک ہیں۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دو سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،اس حوالے سے سیکرٹری اسپورٹس بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں، مستقبل میں اس طرح کے مزید ٹورنامنٹس منعقد کرائے جائیں گے۔

چیمپئن شپ کے انعقاد کو کھلاڑیوں نے بھی خوب سراہا، دیگر صوبوں سے آئے کھلاڑی بلوچستان کی مہمان نوازی اور مقابلوں کے بہترین انداز میں انعقاد پر تعریف کرتے دکھائی دیے۔

چیف منسٹر بلوچستان نیشنل کک باکسنگ چیمپین شپ کے مقابلے تین روز تک جاری رہنے کے بعد 15 ستمبر کو اختتام پزیر ہوں گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں