نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- سیالکوٹ:ملزم نجی ایئرلائن سےبحرین جارہاتھا،ذرائع
  • بریکنگ :- سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکسٹمزحکام کی کارروائی
  • بریکنگ :- سیالکوٹ:ملزم کاشف نورسےڈیڑھ کلوآئس برآمد،ایئرپورٹ ذرائع
Coronavirus Updates

بیچ ریسلنگ: گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

کھیل

لاہور:(روزنامہ دنیا) ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے اٹلی اور یونان میں منعقدہ مسلسل دو راؤنڈز کے گولڈ میڈلسٹ قومی ریسلر انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پاکتاون کا نام روشن کرنے والے انعام بٹ کا علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے حکام نے پرتپاک استقبال کیا جبکہ مداحوں نے ان پر پھول نچھاور کئے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔

اس موقع پر انعام بٹ کا کہنا تھا کہ وہ حمایت کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے شکر گزار ہیں اور ان کا اگلا ہدف بیچ ریسلنگ کا فائنل راؤنڈ جیتنا ہے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں