پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملات میں تیسرے فریق کی مداخلت پر عالمی ادارے کی تنبیہ

کھیل

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن سمیت منتخب نمائندوں کے مستعفی ہونے سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کی سفارشات کے بعد عالمی باڈی نے پی او اے کو خط لکھ دیا، اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ اسپورٹس معاملات میں حکومت سمیت تھرڈ پارٹی کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، یہی لیٹر وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو بھیج کر حقائق سے آگاہ کر دیا گیا۔

ملک میں کھیلوں پر نئی محاذ آرائی کا ماحول گرم ہونے لگا، قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کو پوری منتخب ٹیم سمیت مستعفی ہونے کی سفارشات کا جوابی وار، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پی او اے کو خط لکھ دیا، منتخب عہدیداران پر اظہار اعتماد

واضح کیا کہ 2019ء کی منتخب باڈی کو ہی مانتے ہیں، پھر تنبیہ کی کہ اسپورٹس معاملات میں حکومت سمیت تھرڈ پارٹی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے کیونکہ لوزان معاہدے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں حکومت پی او اے کو خودمختار ادارہ تسلیم کر چکی ہے، ساتھ ہی پی او اے حکومت اور اداروں کے ساتھ معاملات حل کرنے کی ہدایت کی۔

اس حوالے سے آئی او سی کے کہنے پر پی او اے نے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے رابطہ کیا اور عالمی باڈی کا خط شیئر کرتے ہوئے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں