رونالڈو نے فٹبال سے کمائی میں دنیا کے تمام فٹبالرز کو پیچھے چھوڑ دیا

کھیل

لندن: (دنیا نیوز) پرتگال کے سپر سٹار رونالڈو نے فٹبال سے کمائی میں دنیا کے تمام فٹبالرز کو پیچھے چھوڑ دیا، انکے روایتی حریف لیونل میسی دوسرے اور برازیل کے نیمار تیسرے نمبر پر ہیں ۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر رونالڈو کو امسال 91 ملین برطانوی پاؤنڈ یعنی 20 ارب روپے سالانہ آمدنی ہوگی۔ سپر سٹار ماہانہ ایک ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کمائیں گے۔

بارسلونا چھوڑ کر پی ایس جی جانے والے لیونل میسی کو اس سال آٹھ کروڑ پاؤنڈ یعنی 18 ارب روپے ملیں گے۔ ان کی ماہانہ آمدن ڈیڑھ ارب روپے ہو گی۔

نیمار اور ایمباپے کا نمبر تیسرا اور چوتھا ہے ۔ نیمار کی سالانہ آمدن 12 ارب روپے کے قریب ہوگی۔

فٹبال کلب لیورپول کی طرف سے گولز کی سنچری مکمل کرنے والے محمد صلاح کو 7 ارب روپے سے تھوڑی کم سالانہ آمدن ہو گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں