ثانیہ مرزا نے اوسٹراوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

کھیل

پراگ:(ویب ڈیسک)پاکستانیوں کی بھابھی اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اوسٹراوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

بھارتی ٹینس سٹاراور پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے چینی جوڑی دار  شوائی ژنگ کے ساتھ ملکر ڈبلیو ٹی اے اوسٹراوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمام اوسٹراوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے جبکہ ایونٹ میں ویمنز ڈبلز کا فائنل بھارت کی ثانیہ مرزا اور چین کی شوائی ژنگ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نام کیا۔

دونوں نے حریف نیوزی لینڈ کی ایرن روٹیلف اور امریکہ کی کیٹلین کرسچین کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا،میچ کی خاص بات یہ ہے کہ ڈبلیو ٹی اے ڈبلز مقابلوں کا فائنل میچ ایک گھنٹے اور چار منٹ تک جاری رہا۔

  

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں