کراچی میں لاک ڈاؤن کے بعد سوئمنگ پول شہریوں کے لئے کھول دئیے گئے

کھیل

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں لاک ڈاؤن کے بعد سوئمنگ پول شہریوں کے لئے کھول دئیے گئے، کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔

کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاون کے بعد کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال، سوئمنگ پول بھی کھول دئیے گئے۔ جہاں بڑوں نے ڈائیو لگائیں وہیں بچوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔ تیراکوں کا کہنا تھا کہ سوئمنگ پول کھلنے کا انتظار تھا، اب بہت مزا آرہا ہے۔

کے ایم سی ڈائریکٹر اسپورٹس سلمان شمسی کا کہنا تھا کہ پول کے پانی کو خاص طور پر لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا جاتا ہے تاکہ نگلیریا کے کیسز نہ ہوں۔ حکام کے مطابق کراچی میٹرو پولیٹن کی خصوصی ٹیم سوئمنگ پول کے پانی کی نگرانی کرتی رہتی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں