ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ، روسی خاتون و مردکھلاڑیوں نے گولڈ میڈلز اپنے نام کرلئے

کھیل

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں جاری ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ میں روس کے میجر الکسی اور روس ہی کی خاتون وارنٹ افسر اناستسیا نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 53ویں ورلڈملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ لاہورمیں بھرپور انداز میں جاری ہے، چیمپئن شپ میں مردوخواتین کےمختلف مقابلےہوئے جس میں روس نے میدان مار لیا۔ خواتین اور مرد دونوں کیٹگریز میں روسی کھلاڑی اول رہے، روسی خاتون وارنٹ افسراناستسیااور میجر الکسی گولڈمیڈل کے حقدار قرار پائے۔

پاکستان کےلیڈنگ میرین امین اللہ نےسلورمیڈل حاصل کیا،خواتین کیٹگری میں پاک فوج کی لیفٹیننٹ سبرینا بشیر نے سلور میڈل جیتا جبکہ کانسی کا تمغہ سری لنکن لانس کارپورل ندیشہ کے حصے میں آیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں