انٹرنیشنل ای سپورٹس کمپنی نے پاکستان سے معاہدہ کرلیا

کھیل

کراچی:(دنیا نیوز)پاکستان میں ای سپورٹس ٹورنامنٹس کرانے کی تیاری کرلی گئی اور مقابلوں میں کل انعامی رقم 20 ملین روپے دی جائے گی جس کے سلسلہ میں انٹرنیشنل ای سپورٹس کمپنی نے پاکستان سے معاہدہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ای سپورٹس کمپنی نے پاکستان سے معاہدہ کرلیا ہے ،معاہدے کی تقریب میں صدرِپاکستان ڈاکٹر عارف علوی بھی موجودتھے جبکہ انٹرنیشنل کمپنی گلیکسی ریسر کے شیخ محمد دلموک مکتوم نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سپیشل ٹینکالوجی زون اتھارٹی کے فخر عالم نے معاہدے پر دستخط کئے۔

ای اسپورٹس مقابلوں میں فائٹنگ ، شوٹنگ اور فٹبال کی گیم شامل ہیں جبکہ ٹورنامنٹ دسمبر 2021 میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں