ملتان: انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل خانیوال کی ٹیم نے جیت لیا

کھیل

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل ملتان اور خانیوال کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرکے شائقین کے دل جیت لئے۔

ملتان میں انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپین شپ میں جنوبی پنجاب کے گیارہ مختلف اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا تاہم فائنل میچ ملتان اور خانیوال کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے دلچسپ اور سنسنی مقابلہ کھیل کے پہلے ہاف تک برابر ہے لیکن کھیل کے دوسرے ہاف میں خانیوال کی ٹیم نے گول کر کےملتان کی ٹیم کو شکست دیکر فائنل اپنے نام کر لیا۔

کانٹے دار مقابلے نے شائقین کی خوشی کو دوبالا کر دیا، اس لیے شائقین نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی تالیوں کی گونج سے کی جس پر ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر نے کھیلوں کی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فاتح ٹیم کو دو لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے انعام دیا گیا جبکہ کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں