پاکستان میں فیفا کی پابندی کے بعد فٹبالرز پریشان، فیڈریشن کا معاملہ جلد حل کرنے کا مطالبہ

کھیل

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے پابندی لگنے کے بعد فٹبالرز پریشان ہو گئے، کہتے ہیں کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تحت فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد، کے پی ٹی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ میں 8 ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کے حصول کی جنگ جاری ہے۔ فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن میں عائد پابندی سے کھلاڑیوں کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ کہتے ہیں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

فٹبال کلب کے منتظمین نے بھی اپیل کی ہے کہ پاکستان میں فٹبال کا مستقبل روشن کرنے میں وزیر اعظم مدد کریں۔ فٹبال ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز میچز دیکھنے کے لئےآنے والی شائقین کی بڑی تعداد سے انداز لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں ٹیلنٹ بھی ہے اور اس کھیل کو پسند بھی خوب کیا جاتا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں