نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- عمران خان اپنےمحلات نہیں غریب کوگھربناکردےرہاہے،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- فیصل آباد:وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کا جلسے سے خطاب
  • بریکنگ :- حکومت ملی توملک قرضوں کی دلدل میں پھنساہواتھا،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- عمران خان ملکی ترقی وخوشحالی کیلئےکوشاں ہیں،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- سابق حکمرانوں نےملکی پیسہ لوٹ کربیرون ملک جائیدادیں بنائیں،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- برآمدات میں تیزی سےاضافہ ہورہاہے،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- (ن)لیگ دورمیں پاورلومزکوتالےلگےتھے،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- دنیانےکورونامیں پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کوسراہا،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- برطانوی وزیراعظم نےماحولیات سےمتعلق عمران خان کےاقدامات کی تعریف کی،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- پوری دنیامیں مہنگائی کا50 سالہ ریکارڈٹوٹ گیا،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- 10کروڑلوگوں کوکوروناویکسین لگاچکےہیں،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی ،(ن)لیگ نےاقتدارمیں آکرصرف اپنےبچوں کاسوچا،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- گھروں کےلیے 90ارب کےقرضےمنظورہوچکےہیں،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- یہ لوگ ووٹ کوعزت دینےکی بات کرتےتھے،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- 2،2ہزارروپےمیں ووٹ کوعزت دےرہےتھے،فرخ حبیب
Coronavirus Updates

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ والے دن ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا سے دو رہنے کا اعلان

کھیل

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سینئر آل راؤنڈر اورسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ نے مرزا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میچ کے دوران سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان کر دیا۔

اس بات کی تصدیق بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے کی۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے روز سوشل میڈیا سے غائب ہو رہی ہوں۔

انسٹا گرام پر بھارتی ٹینس سٹار نے لکھا کہ ’بائی بائی‘۔

یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کل سے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہو رہا ہے، جبکہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے مین راؤنڈ کا آغاز 23 اکتوبر سے ہو گا۔

واضح رہے کہ دبئی میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں