نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ہارتا وہی ہے جو ہار کو مانتا ہے،وزیرداخلہ شیخ رشید
  • بریکنگ :- اقلیتوں کوتحفظ دیناریاست مدینہ کالازمی جزوہے،شیخ رشید
  • بریکنگ :- پنجاب کے 40 حلقوں کا فیصلہ اوورسیز ووٹوں سے ہوگا، شیخ رشید
  • بریکنگ :- مسیحی برادری کےلوگ محنت کش ہیں، وزیرداخلہ شیخ رشید
  • بریکنگ :- پاکستان میں تمام مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے، شیخ رشید
  • بریکنگ :- عمران خان کی حکومت میں اقلیتوں کیخلاف کوئی قانون سازی نہیں ہوگی،شیخ رشید
Coronavirus Updates

کل پاکستان ٹرائیتھلون مقابلوں کی اوپن کیٹگری میں سہیل عامر بہترین اتھلیٹ قرار

کھیل

بہاولپور: (دنیا نیوز) کل پاکستان ٹرائیتھلون مقابلوں کا انعقاد، آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں ملک بھر سے 552 اتھلیٹ شریک ہوئے، کور کمانڈر بہاولپور لیفٹننٹ جنرل خالد ضیا نے انعامات تقسیم کئے

آئی ایس پی آر کے مطابق کل پاکستان ٹرائیتھلون مقابلے بہاولپور میں منعقد ہوئے جن میں 552 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن کا تعلق پاکستان بھر سے تھا، آرمی، سول آرمڈ فورسز، طلبا نے بھی مقابلوں میں حصہ لیا، ٹرائیتھلون مقابلے تین کھیلوں پر مشتمل تھے،جن میں تین سو میٹر سوئمنگ، بیس کلومیٹر سائیکلنگ اور دس کلومیٹر دوڑ شامل تھی۔

کورکمانڈر بہاولپور لیفٹننٹ جنرل خالد ضیا مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اولمپئین شہبازسینئیر مہمان اعزاز تھے، کورکمانڈر نے تمام جیتنے والوں میں اعزازات اور تمغے تقسیم کئے، کئی اہم شخصیات جن میں اولمپئین ارشد ندیم، خواجہ جنید،کوہ پیما صائمہ بیگ، باکسر اصغر چنگیزی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مقابلوں کی اوپن کیٹگری میں سہیل عامر بہترین اتھلیٹ قرار پائے جبکہ محمد بلال اور عامر عباس دوسرے و تیسرے نمبر پر رہے، اس موقع پرخصوصی ثقافتی فلوٹس بھی شریک تھے، پاکستان رینجرز نے رائفل ڈرلز کا شاندار مظاہرہ کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں