نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- لاہور:کینال روڈپرٹریفک روانی سست روی کاشکار
  • بریکنگ :- جیل روڈسےمال روڈتک ٹریفک بری طرح متاثر،گاڑیوں کی قطاریں
Coronavirus Updates

یوئیفا یورو کپ فائنل میں برے انتظامات،انگلینڈ پر جرمانہ عائد

کھیل

لندن:(دنیا نیو)یوئیفا یورو کپ فائنل میں برے انتظامات کرنے کی وجہ سے انگلینڈپر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

دنیا کے پسندیدہ کھیل فٹبال کا ایک میچ بغیر تماشائیوں کے کرانے پر انگلینڈ کو ایک لاکھ یورو کی ادائیگی کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام نے انگلینڈ کے خلاف جرمانے اور سزا کا اعلان کیا جبکہ گیارہ جولائی کو ومبلے سٹیڈیم میں ہونے والے یوئیفا یورو کپ فائنل میں شدید ترین بدانتظامی ہوئی جہاں بپھرے تماشائی پولیس پر چڑھ دوڑے تھے۔

اس پر تحقیقات کے بعد اب میزبان ملک انگلینڈ کو ایک میچ بغیر خالی گراؤنڈ میں کرانے اور ایک لاکھ یورو جرمانے ادا کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں