نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- راوی ٹال پلازہ سےجوائن ہونےوالی تمام موٹرویزپرایم ٹیگ کااطلاق ہوگا،آئی جی
  • بریکنگ :- محفوظ سفراورماحولیاتی آلودگی کم کرنےمیں شہری تعاون کریں،آئی جی موٹروےپولیس
  • بریکنگ :- عدالتی حکم پرکل سےموٹروےایم 2پرایم ٹیگ کےبغیرگاڑیوں کےداخلےپرپابندی
Coronavirus Updates

باکسر وسیم نے بھی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت پر امیدیں لگا لیں

کھیل

لاہور:(دنیا نیوز) ڈبلیو بی سی ورلڈ چیمپئن قومی باکسر محمد وسیم نے بھی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت پر امیدیں لگا لیں ۔

ورلڈ باکسنگ کونسل(ڈبلیو بی سی )کے ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر محمد وسیم بھی پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے پرجوش ہیں اور انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہین ٹائٹل بھی جیتیں گے۔

ٹی 20ورلڈ کپ میں 24اکتوبر کو پاک بھارت میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی باکسر محمد وسیم نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں اور پاکستانی ٹیم سے ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کی امید ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا باقاعدہ ورلڈ کپ کا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی جبکہ وارم اپ میچز میں ایک میں فتح اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں