تھل جیپ ریلی، گاڑی کے انجن میں آگ لگنے کے باوجود رائیڈر نے ٹریک مکمل کر لیا

کھیل

مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوران گاڑی کے انجن میں آگ لگنے کے باوجود رائیڈر مجتبیٰ کیانی نے ٹریک مکمل کر لیا۔

مظفر گڑھ کے علاقے تھل کے صحرا میں چھٹی جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راونڈ کا آج آغاز ہوا، ریس کے دوران ایک گاڑی کے انجن میں آگ لگ گئی اس کے باوجود ریسر مجتبیٰ کیانی نے سپورٹس مین سپرٹ کا شاندارمظاہر ہ کرتے ہوئے کوالیفائنگ راؤنڈ کا ٹریک مکمل کیا۔

 ریس کے اگلے مرحلے میں سٹاک کیٹیگری اور خواتین کیٹیگری کے مقابلے کل 27 نومبر کو ہوں گے، 28 نومبر کو پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلے اور تقسیم انعامات کی تقریب ہوگی۔


 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں