نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسلام آبادمیں ریکارڈ 1497 کوروناکیس رپورٹ،ڈی ایچ او
  • بریکنگ :- اسلام آبادمیں کوروناکیسزکی شرح 17.52 فیصدہے،ڈی ایچ او
  • بریکنگ :- کراچی میں کوروناکیسزکی شرح 41.32 فیصدرپورٹ
  • بریکنگ :- سندھ میں 24 گھنٹےکےدوران 3359 کوروناکیس رپورٹ
  • بریکنگ :- 3359 کیسزمیں سے 2831 کاتعلق کراچی سےہے
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران سندھ میں 8 مریض انتقال کرگئے
  • بریکنگ :- کراچی میں سب سےزیادہ ضلع شرقی میں 920 کیس رپورٹ
Coronavirus Updates

شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کراچی کی بریانی کی دیوانی نکلیں

کھیل

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا کراچی کی بریانی کی دیوانی ہوگئیں۔

ثانیہ مرزا ان دنوں شوہر کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ پرفیوم لانچنگ کی تقریب کے سلسلے میں پاکستان میں موجود ہیں اور مختلف جگہوں کا دورہ کررہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ کراچی کے ایک نجی مال کا دورہ کیا جہاں ان کی آمد کا سن کر ان کے پرستار بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔

مال میں لوگوں سے بات کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کراچی کی آلو والی بریانی کی تعریف کی۔ اس موقع پر میزبان نے ان سے پوچھا کیا آپ نے کراچی کی بریانی کھائی ہے کیسی لگی آپ کو ہماری کراچی کی بریانی؟

ثانیہ مرزا نے جواب دیا میں حیدرآباد (بھارتی شہر) سے ہوں جہاں کی بریانی بہت مشہور ہے لہذا جب میں کہہ رہی ہوں کہ کراچی کی بریانی بہت اچھی ہے، تو بہت اچھی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا نے لاہور کے ایک مال کے دورے کے دوران کہا تھا لاہور، لاہور اے یہاں آکر ہمیشہ بہت پیار ملا۔

دوسری طرف رثانیہ مرزا نے لاہورکے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی۔انہوں نے پاکستان کے انٹرنیشنل ٹینس اسٹار اعصام الحق اورعقیل خان کیساتھ 2 گھنٹے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ سپورٹس بورڈ نے شاندار ٹینس کورٹ بنایا ہے۔ ٹینس کورٹ میں عالمی معیار کی سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کرکے لطف آیا۔ ٹینس کورٹ کی سہولیات سے ٹینس کے کھیل کو فروغ ملے گا۔

ثانیہ مرزا نے ڈپٹی ڈائریکٹرا سپورٹس چاند پروین اور پی آراو عبدالرؤف سے گفتگو کی۔ ایڈمنسٹریٹر ٹینس کورٹ رحمت اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں