ترکی کے انٹرنیشنل فٹبالر احمت چالک کار حادثے میں جاں بحق

کھیل

انقرہ:(دنیا نیوز) ترکی کے انٹرنیشنل فٹبالر احمت چالک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے ۔

27 سالہ ترک ڈیفنڈر کار حادثے کا شکار ہو گئے ، تیز رفتاری کے باعث ان کی کار قلابازیاں کھاتی مرکزی شاہراہ سے اتر کر کھلے میدان میں جا گری جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ۔

ترکش فٹبال ایسوسی ایشن ، ان کی کلب گیلاٹاسارے انتظامیہ اور اہل خانہ سمیت پرستاروں نے اس غم کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں