محمد وسیم نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن پر رشوت لینے کا الزام عائد کر دیا

کھیل

لاہور: (دنیا نیوز) باکسر محمد وسیم نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن پر رشوت لینے کا الزام عائد کر دیا، کہتے ہیں کہ فیڈریشن نے مستقبل میں آنے والی آمدنی میں سے حصہ مانگا۔

باکسر محمد وسیم نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن سے متعلق کہا ہے کہ باکسرز کو گرمی میں پنکھے کے نیچے سلایا جاتا تھا جبکہ ہمارے لوکل کوچز اے سی میں سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورین کوچ نے کنٹریکٹ سائن کرنے کا کہا اور شرط میں لکھا فیڈریشن کی اجازت درکار ہوگی ۔ پاکستان فیڈریشن کے پاس گیاتو انہوں نے مستقبل میں آنے والی آمدنی پر میں سے حصہ مانگا،فیڈریشن نے کہا 20 فیصد حصہ دیں تو اجازت ملے گی،مجھے مجبوراً حصہ دینا پڑا۔

باکسر محمد وسیم کے الزامات پر سینئر نائب صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ محمد وسیم نے جو انکشافات کیے ہیں وہ ٹھیک لگتے ہیں ۔اُس وقت کے صدر دودھا خان بھٹو نے بیس فیصد حصہ مانگا ہوگا،محمد وسیم نے شرائط والے دستاویزات پر انگوٹھا اور دستخط کیے ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری باڈی نے کبھی محمد وسیم سے حصہ نہیں مانگا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں