آسٹریلین اوپن، اینڈی مرے بھی اپ سیٹ شکست کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر

کھیل

میلبورن:(دنیا نیوز) آسٹریلین اوپن میں برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو کے بعد اینڈی مرے بھی اپ سیٹ شکست کا شکار ہو کر باہر ہو گئے ۔

میلبورن کے بلیو کورٹ پر ٹینس کے زبردست مقابلے جاری ہیں، سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے بھی ہار کر باہر ہو گئے ، انجریز سے کم بیک کرنے والے انگلش پلیئرکو جاپانی حریف تارو ڈینیئل نے تین صفر کی شکست دی ۔

ان سے پہلے برطانیہ کی نمبر ایک ایما راڈوکانو کو سربیا کی غیر معروف کھلاڑی کوونیک سے شکست ہوئی۔

ویمن سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں میزبان ملک کی ایشلے بارٹی کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے، آسٹریلوی کھلاڑی نے اطالوی حریف لوشیا برونزیٹی کا جیت کا خواب چکنا چور کر دیا۔

دوسری جانب اپنے ہی شائقین کے سامنے اپنی ہی سرزمین پر نکولس کائرجیئس کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی ، ان کے مدمقابل روسی کھلاڑی ڈینئل میڈویڈف نے ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہرا دیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں