ہنزہ میں ملکی سطح پر ہونے والی سرمائی کھیلیں اختتام پذیر

کھیل

ہنزہ: (دنیا نیوز) ہنزہ میں ملکی سطح پر ہونے والی سرمائی کھیلوں کا اختتام ہو گیا جن میں خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی۔

دو ہفتوں سے جاری ہنزہ ونٹر فیسٹیول میں آئس ہاکی چیمپئن شپ، آئس کلائمبنگ، سکیٹنگ، آئس سوئمنگ اور مونٹین سائیکلنگ کے مقابلے ہوئے جن میں کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ہنزہ وینٹر سپورٹس فیسٹیول میں پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی اور گلگت بلتستان سکاوٹ کے ٹیموں نے بھی شرکت کی۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان جواد احمد نے مختلف سرمائی کھیلوں میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس دوران نہ صرف مقامی بلکہ پورے ملک سے تعلق رکھنے والے سیاح بھی بڑی تعداد شریک ہوئے۔ سیاحوں کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں تاکہ علاقے میں سیاحت کو مزید فروغ مل سکے۔

گلگت بلتستان سرمائی کھیلوں کے لیے انتہائی اہم خطہ ہے، حکومت کو چاہئے کہ نہ صرف علاقائی بلکہ بین الاقوامی سطح پر سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں