کراچی میں میرا تھون 2022 کے انعقاد کا فیصلہ، شرکت کے لئے ویکسی نیشن لازمی قرار

کھیل

کراچی: (دنیا نیوز) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدار ت اجلاس منعقد ہوا جس میں میرا تھون 2022 کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، میراتھون میں حصہ لینے کے لئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق میراتھوں کے لئے رجسٹریشن اگلے تین روز میں شروع کی جائے گی، میراتھون میں کورونا ایس او پیز پر سختی عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، میرا تھون 13 فروری کو معین خان اکیڈمی ڈیفنس سے شروع ہو گی، یہیں اختتام ہوگا۔

میراتھون میں مرد رنرز کے لئے دس کلومیٹر، خواتین کے لئے ساڑھے چھ کلو میٹر روٹ مقررکیا گیا ہے، ممتاز شخصیات، کھیل کے ہیروز، شہری اور پروفیشنل رنرز حصہ لیں گے۔

کمشنر کراچی اقبال میمن کا کہنا تھا کہ شہری زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کرا کر میراتھون میں بھرپور حصہ لیں، میراتھون کی رجسٹریشن ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر کی جا سکے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں