بلتستان آئس ہاکی چیمپئن شپ کا اختتام، فائنل سیاچن گلیشیئر نے جیت لیا

کھیل

گلگت :(دنیا نیوز) پہلا بلتستان آئس ہاکی چیمپئن شپ کا شاندار اختتام ہو گیا اور فائنل مقابلہ سیاچن گلیشیئر کی ٹیم جیت گئی جبکہ اختتامی تقریب میں قدیم روایتی تہوار مے فِنگ کا مظاہرہ کیا گیا ۔

ڈسٹرکٹ پارک ہلمہ رنگا کے برفیلے میدان پر پہلے آئس ہاکی چیمپئن شپ کا فیصلہ کن مقابلہ سیاچن گلیشیئر اور چھوغو لونگما کی ٹیموں کے درمیان ہوا ، جسے سیاچن کی ٹیم نے ایک صفر سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کے ساتھ ہی قدیم علاقائی تہوار مے فنگ کا مظاہرہ کیا گیا ، جہاں مشعل بردار کھلاڑیوں نے علاقائی موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے سردی کو خیرباد اور بہار کی آمد کے خیر مقدمی نعرے لگائے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں