پیرس اولمپکس: کوکین خریدنے کے الزام میں گرفتار آسٹریلوی کھلاڑی کو رہا کردیا گیا

پیرس:(ویب ڈیسک ) مبینہ طور پر کوکین خریدنے کے الزام میں گرفتارآسٹریلوی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کو رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس میں جاری اولمپکس مقابلوں میں شریک آسٹریلیا کی ہاکی ٹیم کے ایک کھلاڑی کو مبینہ طور پر کوکین خریدنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پیرس پبلک پراسیکیوٹر نے اس بات کی تصدیق کی کہ 28 برس کے آسٹریلوی کو منگل کی شام کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب پولیس نے اسے قابل اعتراض مواد خریدتے ہوئے پایا جبکہ آج تفتیش کے دوران الزام درست ثابت نہ ہونے پر کھلاڑی کو رہا کردیا گیا۔

دوسری جانب آسٹریلین اولمپک کمیٹی نے بھی کھلاڑی کے گرفتار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ زیر حراست کھلاڑی پر منشیات خریداری کا الزام ثابت نہیں ہوا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں