پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، قومی ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کر دیا

راولپنڈی: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستانی ون ڈے ٹیم کے سکواڈ کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن ہوا، کھلاڑیوں نے سینریو میچ میں شرکت کی، جہاں پلیئرز کو کوچز کی جانب سے مختلف ٹاسکس دیے گئے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں