نوجوان ایتھلیٹ مسعود خان نےعالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پشاور: (دنیا نیوز) نوجوان ایتھیلیٹ مسعود خان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

رم ہائی وے کے دشوار گزار پہاڑی راستوں، دریائے سندھ کے دلکش مناظر اور گلگت بلتستان کی وادیوں کو عبور کرتے ہوئے یہ غیر معمولی چیلنج کامیابی سے مکمل کیا۔ یہ طویل دوڑ انہوں نے 9 دن میں مکمل کی۔

مسعود خان نے پاکستان میں روس، جاپان اور چین سمیت متعدد ممالک کے ایتھلیٹس کے ساتھ مقابلہ کر کے بے شمار تمغے اپنے نام کیے۔ریکارڈ ساز دوڑ مکمل کرنے کے بعد مسعود خان کا کہنا تھا کہ اس کارنامے کے دوران مشکلات ضرور آئیں لیکن پاکستان اور اپنی قوم کے لیے ہمت نہیں ہاری۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں