شمالی کوریا کے کلب نیگوہیانگ نےایشین ویمنز چیمپئنز لیگ کا افتتاحی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سوون: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے کلب نیگوہیانگ نےایشین ویمنز چیمپئنز لیگ کا افتتاحی ٹائٹل جیت لیا۔

جنوبی کوریا میں کھیلے گئے فائنل میں نیگوہیانگ نے جاپان کے ٹوکیو وردی بیلیزا کو ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کم کیونگ یونگ نے کھیل کے 44ویں منٹ میں سکور کیا۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم دس لاکھ ڈالر مقرر تھی۔یہ آٹھ سال بعد تھا کہ شمالی کوریا کے ایتھلیٹس نے جنوبی کوریا کا دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں