لاطینی پاپ سٹار شکیرا کے فیفا ورلڈ کپ گانے کی ویڈیو جاری

نیویارک: (ویب ڈیسک) معروف لاطینی پاپ سٹار شکیرا کے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے آفیشل گانے کی شاندار ویڈیو جاری کر دی گئی۔

گانے کی ویڈیو میں نائجیرین سپر سٹار برنا بوائے بھی شامل ہیں، معروف فٹبالر لیونل میسی، ایرلنک ہالینڈ، کیلیان مباپے اور ہیری کین سمیت فٹ بال کے عالمی ستاروں نے ویڈیو کو چار چاند لگا دیے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کے اعلان کردہ پلان کے مطابق، 2026ء کا ورلڈ کپ باضابطہ طور پر 11 جون سے شروع ہوگا اور 19 جولائی تک جاری رہے گا۔

اس ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھ کر 48 ہونے کی وجہ سے یہ پچھلے کئی ٹورنامنٹس کے مقابلے لمبا ورلڈ کپ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں