پی ایچ ایف کا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی آسٹر و ٹرف کو سست قرار دینے کا نوٹس

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ اور پنالٹی کارنر کے ماہر سفیان خان کی جانب سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کی آسٹروٹرف کو سست قرار دینے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

پی ایچ ایف نے لاہور اور کراچی کے ہاکی گراؤنڈز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

حکومت، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور کارپوریٹ اسپانسرز کے تعاون سے اضافی فنڈز حاصل کر لیے گئے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین سہولیات دی جا سکیں۔

علم میں رہے کہ کچھ روز پہلے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ اور ڈیفینڈر سفیان خان نے کھلاڑیوں کی سپیڈ سلو ہونے کا ذمہ دار نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کی آسٹروٹرف کو قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے ٹرف کا کم استعمال کھلاڑیوں کے سپیڈ میں کمی کی وجہ ہے۔

دوسری جانب پی ایچ ایف نے سرکار ی خرچ پر فیڈریشن عہدے داروں کے بیرون ملک دورے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع کےمطابق کفایت شعاری مہم کی وجہ سے قومی سینئر ٹیم کے ساتھ پرو ہاکی لیگ کیلئے کوچنگ اسٹاف بھی محدود کردیا گیا ہے، کوچ شکیل عباسی کو اسی بنیاد پر ٹیم کے ساتھ نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں